لاہور میں کورونا مزید 3 زندگیاں نگل گیا، اموات 36 ہوگئیں

26 Apr, 2020 | 12:57 PM

Sughra Afzal

مال روڈ (زاہد چودھری، بسام سلطان) پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد265 ہوگئی ہے، مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12658 تک جا پہنچی۔

باغوں کے شہر لاہور  میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، مہلک وائرس مزید 3 افراد کی زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد لاہور میں وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد36 ہوگئی، ایک ہی روز میں 214  افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے، 42 روز میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1187 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پنجاب میں کورونا کے  مریضوں کےاعدادو شمار جاری کیے جس کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 5378 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں 71,726 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، تبلیغی جماعت کے1922  افراد، 768 زائرین،86 قیدیوں  میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں 2602  کورونا کے مشتبہ مریض ہیں،  کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں کل 81 جبکہ لاہور میں 36 افرادزندگی کی بازی ہار چکے ہیں، پنجاب میں 1126 افراد نے کورونا کو مات دیدی جبکہ 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1187 کنفرم مریض ہیں، روالپنڈی میں 280، جہلم میں 55، اٹک میں 19، چکوال میں 4، گجرانوالہ میں 123، سیالکوٹ میں 101، نارووال میں 15، گجرات میں 221، حافظ آباد میں 26، منڈی بہاؤ الدین میں 30، ملتان میں 47، وہاڑی میں 49،  شیخوپورہ میں 19، قصور میں57، فیصل آباد میں 52، چنیوٹ میں 11، جھنگ میں 38، رحیم یار خان میں62، سرگودھا میں 43، میانوالی میں 20، خوشاب میں 12، بہاولنگر میں 10، بہاولپور میں 18، لودھراں میں 3، ڈی جی خان میں 26، پاکپتن میں 7، ٹی ٹی ایس میں 7، مظفر گڑھ 18، ننکانہ صاحب12، اوکاڑہ10 اور ساہیوال 2، کورونا کے کنفرم مریض ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق  میو ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 177 ہے،  سروسز  ہسپتال سے 7 افراد صحت یاب ہونے کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی، چلڈرن ہسپتال میں 5، گنگارام ہسپتال میں 6، جنرل ہسپتال میں 3 ، 10 مزنگ ہسپتال اور 260 تصدیق شدہ مریض ایکسپو میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت نے عوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو1033 پر رابطہ کریں۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، شہری کورونا سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے، گلے ملنے سے گریز کریں، گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک استعمال کریں۔

واضح رہےکہ 24 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جاری   لاک ڈاؤن میں پنجاب حکومت نے 9 مئی تک توسیع کردی، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا34 واں روز ہے،  تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز،  سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں.

 

مزیدخبریں