ریلوے لاہور ڈویژن ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

26 Apr, 2020 | 12:24 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: ریلوے لاہور ڈویژن ملازمین کے لیے اچھی خبر، ملازمین کو جون کی تنخواہ عید سے قبل ہی دینے کا فیصلہ، ڈی ایس ریلوے کی ہدایات پر ڈویژنل پرسانل آفیسر بشری رحمان کی جانب سے شیڈول مرتب، شیڈول کے مطابق ملازمین کو یکم تا پانچ جون کے درمیان ملنے والی تنخواہ عید سے قبل ہی دی جائے گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے لاہور ڈویژن ملازمین کے لیے اچھی خبر، ملازمین کو جون کی تنخواہ عید سے قبل ہی دینے کا فیصلہ کر کیا گیا ہے، ڈی ایس ریلوے کی ہدایات پر ڈویژنل پرسانل آفیسر بشری رحمان نے شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق ملازمین کو یکم تا پانچ جون کے درمیان ملنے والی تنخواہ عید سے قبل ہی دی جائے گی اور تمام ملازمین کو تنخواہیں 20 مئی سے پہلے ادا کی جائیں گئیں۔

 جس سے ریلوے لاہور ڈویژن اے ٹور کے چار ہزار سے زائد ملازمین مستفید ہوں گے، ڈی ایس ریلوے لاہور عامر نثار کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں عید سے قبل ہی ادا کرنے کے لیے تیاری کر لی ہے۔ لاک ڈاون کے باعث ملازمین کو سرپیش روزمرہ کی مشکلات کا اندازہ ہے اس لیے جون کی تنخواہ عید سے قبل دینے کے لیے شیڈول معتب کر لیا گیا ہے۔ 

گزشتہ روز  وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد  کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہر ماہ پانچ ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ریلوے دس مئی کو ٹرینیں چلانے کی نئی تاریخ دے گا، لاک ڈاؤن جس دن ختم ہو گیا چوبیس گھنٹے میں ٹرین چلا دیں گے۔

یاد رہے کہ  پنجاب  حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق  لاک ڈاؤن کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری میں صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری واجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، گراسری سٹورز، کریانہ سٹورز، ڈیپارٹمنٹل سٹورزاورسپرمارکیٹس (صرف گراسری، پھل اور سبزیوں کے سیکشن) صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
 

مزیدخبریں