دنیا میں طویل اور مختصر روزے کا دورانیہ کس ملک میں، جانئے

26 Apr, 2020 | 11:49 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ماہ صیام مسلمان امہ کے لئے ایک خاص تحفہ ہے،رمضان المبارک میں خدا کی رحمتوں کا سیلاب آتا اور  اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں، گرمی یا موسم سرما کے روزوں کا دورانیہ دنیا کے ہر خطے میں مختلف ہوتا ہے، کہیں زیادہ تو کہیں کم۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہوچکا ہے، روزے کے لغوی معانی 'کسی چیز سے رکنا اور اپنے آپ کو روکنا'۔اس مقدس مہینے کی قدردانی وہ لوگ کرتے ہیں جن کی فکر آخرت کے لیے اور جن کا محور مابعد الموت ہو۔ اللہ تعالیٰ نے یہ مبارک مہینہ اس لیے عطا فرمایا کہ گیارہ مہینے انسان دنیا کے دھندوں میں منہمک رہتا ہے جس کی وجہ سے دلوں میں غفلت پیدا ہوجاتی ہے، روحانیت اور اللہ تعالیٰ کے قرب میں کمی واقع ہوجاتی ہے، تو رمضان المبارک میںآ دمی اللہ کی عبادت کرکے اس کمی کو دور کرسکتا ہے، دلوں کی غفلت اور زنگ کو ختم کرسکتا ہے، تاکہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرکے زندگی کا ایک نیادور شروع ہوجائے، جس طرح کسی مشین کو کچھ عرصہ استعمال کرنے کے بعداس کی سروس اور صفائی کرانی پڑتی ہے، اسی طرح اللہ تعالیٰ نے انسان کی صفائی اور سروس کے لیے یہ مبارک مہینہ مقرر فرمایا۔

قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا!" اے ایمان والو! روزے تم پر فرض کیے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض تھے شائد کہ تم متّقی بن جاؤ۔ رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اتارا گیا ہو وہ لوگوں کے لیے یہ آیت ہے اور ہر آیت اور حق و باطل میں فرق کرنے والے دلائل ہیں۔ جس کے پاس یہ مہینہ آئے وہ روزہ رکھے۔ "رمضان المبارک میں خاص طور پر گناہوں سے پرہیز کرنا نہایت ضروری ہے، ہر موٴمن کو یہ طے کرلینا چاہیے کہ اس برکت ورحمت اورمغفرت کے مہینے میں آنکھ، کان اور زبان غلط استعمال نہیں ہوگی، جھوٹ، غیبت، چغل خوری اور فضول باتوں سے مکمل پرہیز کرے۔

روزے کے دورانیے کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ دورانیہ ملک ناروے  اسکینڈنیوین کا ہے جہاں پرروزے کا دورانیہ 20گھنٹے پر مشتمل ہے۔اس کے بعد نمبر آتا ہے امریکہ کا جہاں پر روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے ہے،بالترتیب برطانیہ میں روزے کا دورانیہ ساڑھے 18 گھنٹے بنتا ہے جب کہ کینیڈا میں 17 گھنٹے ہے۔ پاکستان میں اس کا دورانیہ16 گھنٹے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں اس سے کم دورانیے کا روزہ بھی ہوگا۔

 علاوہ ازیں اٹلی میں روزے کا دورانیہ 17  گھنٹے ہے اورجاپان میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے ہے۔دوسری جانب سے سے کم روزے کا دورانیہ چلی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہے جو کہ ساڑھے 11 گھنٹے کا ہے۔

مزیدخبریں