برقت انصاف کی فراہمی کیلئے پرنسپل سیٹ پر 30 ججز سماعت کریں گے

26 Apr, 2020 | 09:25 AM

Shazia Bashir

ملک اشرف: رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس بچاو کی احتیاطی تدابیر کے ساٹھ انصاف کی فراہمی میں تیزی لاہور ہائیکورٹ میں برقت انصاف کی فراہمی کے لئے پرنسپل سیٹ پر کل سے 30 ججز سماعت کریں گے۔
 چیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت تیس ججز ارجنٹ اور ریگولر کیسز کی سماعت کریں گے مختلف ڈویزن بنچز نیب، منشیات اور انسداد دیشت گردی کیسز کی سماعت بھی کریں گے عدالتوں میں سماجی فاصلے، سینی ٹائزر لگانے اور ماسک پہننے کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

 رمضان المبارک کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں کل سے عدالتی اوقات کار صبح نو سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے چیف جسٹس سمیت دیگرججز فوجداری، دیوانی سمیت مختلف نوعیت کے کیسز  کی سماعت کریں گے پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور سنئر ترین جج شامل ہیں۔

  جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید شامل جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم شامل جسٹس عابد عزیز، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شاہد جمیل خان شامل جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس چودھری مشتاق احمد، جسٹس مسعو عابد نقوی، جسٹس شاہد کریم شامل جسٹس مرزا وقاص روف، جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس شہرام سرور چودھری شامل ہیں۔

  جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس انوارالحق ہنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس شکیل الرحمان خان رمضان المبارک کے دوران پرنسپل، سیٹ پر 8 ڈویزن بنچز بھی مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔

 ڈویزن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزا وقاص روف پر مشتمل چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گا ڈویژن بینچ نمبردو میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شکیل الرحمان خان پر مشتمل جسٹس عائشہ اے اے ملک کی سربراہی دورکنی بننچ ٹیکس، کمرشل سمیت دیگرز کیسز کی سماعت کرے گا۔

 ڈویژن بینچ نمبر تین جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل ڈویزن بنچ نمبر چار میں جسٹس چویدری مسعود جہانگیر اور جسٹس جواد حسن شامل ڈویژن بینچ نمبر پانچ میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دورکنی بنچ کمرشل،  انٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر کیسز سنے گا۔

 ڈی بی 6 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال، شامل ڈویزن بنچ نمبر 7 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر نیب کیسز سمیت دیگر فوجداری مقدمات سنیں گے، ڈویژن بینچ نمبر 8 میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس انوار الحق پنوں شامل ہیں۔

دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔چ

مزیدخبریں