پنجاب حکومت کا رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

26 Apr, 2019 | 10:18 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) پنجاب حکومت کا رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور سیکرٹریز کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کردی۔

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران لگائے جانے والے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور سیکرٹریز کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار خود بھی رمضان بازاروں کے دورے کر کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لئے موثر اقدامات کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور جس محکمے کی جو ذمہ داری ہے اسے احسن طریقے سے ادا کرنا ہو گی- میٹنگز بہت ہو چکیں، اب عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے کام کرنا ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔ پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک کے دوران رمضان بازاروں کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں۔ 

مزیدخبریں