( فہد علی ) صوبائی دارلحکومت میں پولیو ٹیم پر بہیمانہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، خواتین پولیو ورکرز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور دو ورکز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس نے تشدد کرنے والے سات نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیو ٹیم پر بہیمانہ تشدد کا ایک اور واقعہ نصیرآباد کے علاقے پٹھان کالونی میں ہوا جس میں دو پولیو ورکز محسن اور وقاص پر سات نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔ پولیو ورکر محسن کا کہنا تھا کہ وہ شام کو پٹھان کالونی میں پولیو کے قطرے پلا کر واپس آرہے تھے کہ چند نامعلوم افراد نے روک کر ان پر تشدد کیا، جس کا مقدمہ نصیر آباد پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔
نصیر آباد پٹھان کالونی کے علاقے میں دو روز قبل خواتین پولیو ورکرز پر بھی نامعلوم افراد نے تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیو ورکرز نے کام کرنے سے انکار کیا تو پولیس اور رینجرز کی جانب سے انھیں سیکورٹی فراہم کی گئی جس پر پولیو ورکرز نے دوبارہ کام شروع کیا۔