وزیر خوراک پنجاب نے حصولِ باردانہ کیلئے کسانوں کو خوشخبری سنا دی

26 Apr, 2019 | 06:15 PM

Shazia Bashir

سٹی42: صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے گندم کے کاشتکاروں کو گیلی گندم بچانے کی احتیاطی تدابیر بتا دیں، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بوڑھے، معذور اور خواتین کاشتکاروں باردانہ کےحصول کے لیے خود آنے کی بجائے اپنے نمائندے کے زریعے باردانہ حاصل کر سکتے ہیں۔      

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے گندم کے کاشت کاروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے 4 اضلاع میں بارشوں کے باعث نمی کا تناسب 12 فیصد سے زیادہ پایا گیا ہے۔  پنجاب نے کاشتکاروں سے گزارش کی ہے کہ گندم خشک ہونے کےبعد تھریشنگ کریں اور نکلنے والی گندم 2سے 3 دن تک دھوپ میں ضرور خشک کریں، صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ بوڑھے، معذور اور خواتین کاشتکاروں کو باردانہ کےحصول کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

وہ گندم خریداری سنٹر میں جود آنے کی بجائے نمائندہ بھی بھیج سکتے ہیں، 50کلوگرام کا پی پی بیگ 38 روپے میں جبکہ 100 کلوگرام کا جویٹ بیگ 180 روپے کا ملے گا، کسان بنک سے جو سی ڈی آر بنوائے گا اس پرانچارج سنٹر کے ذاتی نام کی بجائے سنٹر کا پتہ لکھا جائے گا۔ سمیع اللہ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا عزم سیاست سے بالا تر ہو کر گندم کے کاشت کاروں سے ٹوکن نمبر کے مطابق معیار ی گندم کی خریدار ی ہے۔

مزیدخبریں