ری سائیکلنگ پلانٹ نہ لگانے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گھیرا تنگ

26 Apr, 2019 | 04:17 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ری سائیکلنگ پلانٹ نہ لگانے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گھیرا تنگ، مختلف علاقوں میں 21 سروس سٹیشن سیل کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں موجود سروس سٹیشنوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 21 سروس سٹیشنز کو ری سائیکلنگ پلانٹ نہ لگانے پر سیل کردیا۔  ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی ہدایات پر جوڈیشل واٹر کمیشن کے فوکل پرسن اسامہ شیرون نیازی کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا جس میں واسا کا عملہ بھی شریک ہوا آپریشن کے دوران شالامار ٹاون میں 18 سروس سٹیشن جبکہ عزیز بھٹی ٹاؤن میں تین سروس سٹیشنز کو سیل کر دیا گیا۔

 شہر میں اب بھی 126 سروس سٹیشن ایسے ہیں جو ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر چل رہے ہیں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے باقی رہ جانے والے سروس سٹیشنز کے خلاف بھی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں