سکولوں کونان سیلری بجٹ کی فراہمی بھی کسی کام نہ آئی

26 Apr, 2019 | 03:42 PM

Shazia Bashir

سٹی42: سکولوں کونان سیلری بجٹ کی فراہمی بھی کسی کام نہ آئی، خطرناک عمارتوں اور کمروں کی بحالی کا کام نہ ہو سکا،52  ہائی اورہائرسکینڈری سکولوں کےسربراہ27 اپریل کوانکوائری کیلئےطلب۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےخطرناک کمروں اور عمارتوں کی بروقت مرمت نہ کرانے پر52 سکول سربراہوں کو انکوائری کیلئےتحریری جواب سمیت27 اپریل 3سہ پہربجےطلب کرلیا۔ مذکورہ سکولوں میں گورنمنٹ بوائز ہائرسکینڈری سکول جلوموڑ، ہائرسکینڈری سکول سمن آباد، سنٹرل ماڈل سکول سمن آباد، اطوکی اعوان ہائرسکینڈری سکول گلبرگ شامل ہیں، دیگر سکولوں میں گورنمنٹ اے پی ایس گرلزماڈل ٹاون، پائلٹ سکول وحدت کالونی، ہائرسکینڈری سکول جلوموڑ، گورنمنٹ مقبول عام سکول جی اوآرون، ہائرسکینڈری سکول گرین ٹاون، گورنمنٹ ہائی سکول رحمان پورہ سمیت دیگر سے بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔

ڈی ای اوسکینڈری ہمایوں شاہد کا کہنا ہے کہ اطمینان بخش جواب نہ دینے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کیجائےگی، دوسری جانب پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپشلسٹ راناعطاء محمد کا کہنا ہےکہ نان سیلری بجٹ بلوں کی ادائیگی میں ختم ہوجاتا ہے۔ سکولوں کی تعمیرومرمت اور مسمار کرنے کی ذمہ داری سکول ایجوکیشن بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کوسونپ دے۔

مزیدخبریں