ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 3 لیگی ارکان کی رکنیت معطل کردی

26 Apr, 2019 | 01:24 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے رکن پیر اشرف رسول، عظمیٰ بخاری اور  میاں عبدالرؤف کی رکنیت معطل کردی۔

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری، عظمیٰ بخاری، میاں عبدالرؤف اور پیر اشرف رسول میں تلخ کلامی ہوئی، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بدتمیزوں کا ٹوالہ ہمارے سروں پر آکر بیٹھ گیا، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ خاتون ہونے کا لحاظ کررہے ہیں۔ پیر اشرف رسول بولے کہ آپ کو خاتون سے بات کرنے کی تمیز نہیں ، حکومتی ارکان تمیز کے دائرے میں رہ کر گفتگو کریں، مجھے قتل کرنا ہے تو قتل کردو۔

ہنگامہ آرائی کے دوران ن لیگی رکن پیر اشرف رسول کے ریمارکس نے ڈپٹی اسپیکر کو مزید برہم کردیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے ن لیگی رکن پیر اشرف رسول، عظمیٰ بخاری اور میاں عبدالرؤف کی رکنیت معطل کردی۔

ڈپٹی اسپیکر نے3 ارکان کی معطلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، متن میں کہا گیا ہے کہ ارکان کوایوان کی کارروائی میں دخل اندازی سےروکاگیامگربازنہ آئے، رولز اور پروسیجر کے رول 210 کے تحت ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

مزیدخبریں