(زاہد چودھری) آلودہ پانی اور ناقص خوراک کا استعمال، زندہ دلان کے شہر لاہور میں ہیپاٹائٹس اے اور ای کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ ، روزانہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 300 سے زائد کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے۔
شہر میں ہیپاٹائٹس اے اور ای یا متعدد یرقان کی شرح میں خوفناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ چند روز سے ہیپاٹائٹس ای اور اے کے مریضوں کی تعداد معمول سے تین گنا سے بھی تجاوز کر گئی ہے، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں روزانہ 300 سے زائد مریض علاج کیلئے رجوع کر رہے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس اے اور ای قابل علاج ہے لیکن حاملہ خواتین میں یہ انتہائی مہلک ثابت ہوسکتا ہے, شہری پانی اُبال کر پیئں اور معیاری خوراک کا استعمال کریں تاکہ ہیپاٹائٹس ای اور اے سے بچا جاسکے.