میڈیکل کالجز میں داخلہ لینا ہوگیا مشکل، یو ایچ ایس نے نئی شرط رکھ دی

26 Apr, 2019 | 12:06 PM

Sughra Afzal

 (زاہد چودھری) سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے قومی شناختی کارڈ یا نادرا کا سمارٹ کارڈ کا حامل ہونا لازمی قرار دے دیا گیا، یو ایچ ایس کے زیر انتظام رواں برس سے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے کیلئے شناختی کارڈ یا سمارٹ کارڈ کی شرط لازمی ہوگی۔

وی سی یو ایچ ایس کی سربراہی میں صوبائی ایڈمشن بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں صرف وہ امیدوار حصہ لے سکے گا جس کے پاس قومی شناختی کارڈ ہوگا اور عمر 18 سال سے کم ہونے کی صورت میں نادرا کا جاری کردہ سمارٹ کارڈ قابل قبول ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں جعلی امیدواروں کے حصہ لینے کا خاتمہ کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور اس کا اطلاق رواں برس میں ہونے والے داخلوں سے کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اصل پاسپورٹ اور اوورسیز شناختی کارڈ فارمز کے ساتھ لف کیا جائے گا۔

مزیدخبریں