اولاد پیدا نہ کرنا جرم، شوہر کے تشدد سے بیوی ذہنی توازن کھو بیٹھی

26 Apr, 2018 | 11:41 PM

رانا جبران

افشاں شہزادی: چونگی امرسدھو کی رہائشی 30 سالہ اللہ رکھی شوہر کے ہاتھوں مبینہ تشدد کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھی۔ اولاد نہ ہونے کے باعث مظلومہ کا مارا پیٹا جاتا تھا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق تیس سالہ اللہ رکھی کی دس سال پہلے حبیب اللہ سے شادی ہوئی تھی، لیکن اللہ رکھی کے ہاں کوئی بھی اولاد نہ ہو سکی۔ اس وجہ سے شوہر اور ساس مل کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہتے تھے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: غیرت کے نام پر ایک اور بہن کا گھر اجڑ گیا

 چندروز قبل اللہ رکھی کے شوہر نے اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے باعث مظلومہ کے گھر والوں نے تھانہ اچھرہ میں رپوٹ کروائی، لیکن حبیب اللہ قانونی کاروائی سے بچتے ہوئے لاہور سے فرار ہو گیا۔

پڑھنا مت بھولئے:ٹاؤن شپ میں پٹرول پمپ پر مسلح افراد کا دھاوا، فوٹیج منظر عام پر آگئی

دوسری جبکہ اللہ رکھی مینٹل ہاسپٹل لاہور میں ذہنی توازن خراب ہونے کے باعث زیر علاج ہے۔ رکھی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انھیں انصاف چاہیے، جبکہ حکومت سے حبیب اللہ کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں