پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

26 Apr, 2018 | 11:13 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، لاہور سمیت صوبے بھر میں ایک سو تیس اڈے سربمہر کر دیئے۔

پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں 130 عطائیوں کے اڈے بند کر کے انکے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی ہیں۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے لاہور سمیت ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، حافظ آباد، ملتان، بہاولپور، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، منڈی بہاؤالدین، بھکر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے 321 اڈوں پرچھاپے مارے۔ ان میں سے لاہور میں گیارہ جبکہ دیگر اضلاع میں ایک سو انیس اڈوں پر عطائی کاروبار جاری رکھے ہوئے تھے جن کو سربمہر کر دیا گیا ہے ۔

 اس خبر کو ضرور پڑھیں: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا شہر کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون، عطائیوں کے انیس اڈے سربمہر کر دیئے گئے۔المدنی جراح، غلام مصطفی جراح اور بابا رحمت ہڈی جوڑ کے اڈوں کو بھی بند کردیا گیا ہے.

اس خبر کو ضرور پڑھیں:عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 194 کلینکس سربمہر کردیے گئے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق شہر میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے، رواں سال ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے 194 عطائیوں کے اڈے سیل کئے گئے۔ سات کے خلاف ایف آئی آر جبکہ چھ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں.

مزیدخبریں