29 اپریل کا جلسہ سب جلسوں سے بڑا ہوگا، پی ٹی آئی کا دعوی

26 Apr, 2018 | 10:30 PM

رانا جبران

فخرامام: برکت مارکیٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں چودھری سرور کی پریس کانفرنس، انکا کہنا ہے کہ 29 اپریل کا جلسہ پہلے تمام جلسوں سے بڑا ہوگا۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ جلسہ کے حوالے سے آج موبلائزیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ 29 اپریل کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے  100 سے زیادہ آگاہی کیمپ لگ چکے ہیں اور مزید 100 کے قریب لگائے جا رہے ہیں۔

 29 اپریل کے جلسے کی کامیابی کے لیے پی ٹی آئی کے لیبر، تاجر، یوتھ اور تمام ونگز بھر پور طریقے سے متحرک ہیں۔ 29 اپریل کو پاکستان کے لوگ پیغام دیں گے کہ یہ ظالمانہ نظام انہیں قبول نہیں ہے اور وہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

 یہ بھی دیکھیں: 

مزیدخبریں