محکمہ ایکسائزکا کریک ڈاؤن، ٹاؤن شپ، ماڈل ٹاؤن میں45 پراپرٹیاں سربمہر

26 Apr, 2018 | 10:09 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی ساہی: محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کریک ڈاؤن، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ میں 45 پراپرٹیاں سربمہر کر دی گئیں۔ای ٹی اواخلاق رشید کا کہنا تھا کہ حتمی نوٹس جاری کرنے کے باوجود مالکان نے ٹیکس ادا نہیں کیاجس پرپراپرٹیاں سربمہرکی گئیں ۔

ڈائریکٹرایکسائزراؤشکیل رحمان کے حکم پرای ٹی او اخلاق رشید کی زیر نگرانی ایکسائز حکام نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پرماڈل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، ایکسائز ٹیم نے تیس لاکھ کی نادہندہ45 پراپرٹیوں کو سربمہر کر دیا ۔ای ٹی اواخلاق رشید کا کہنا تھا کہ حتمی نوٹس جاری کرنے کے باوجود مالکان نے ٹیکس ادا نہیں کیاجس پرپراپرٹیاں سربمہرکی گئیں ۔

مزیدخبریں