ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کو بڑا دھچکہ، وزیر اعلیٰ پنجاب ہاتھ پاؤں مارنے لگے

ن لیگ کو بڑا دھچکہ، وزیر اعلیٰ پنجاب ہاتھ پاؤں مارنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمرا سلم: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی کی ملاقات، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مسلم لیگ ن کی خدمات مثالی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت بجٹ پیش کرے گی یا نہیں؟ صوبائی وزراء بھی کنفیوز

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ اراکین نے وزیر اعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خدمات مثالی ہیں۔ صوبے کے تمام شہروں، قصبوں اوردیہات میں یکساں ترقی کا ویژن مسلم لیگ (ن) کا اعزازہے۔

 پڑھنا مت بھولئے: پنڈی کا شیطان بھی نااہل ہوگا: رانا ثناء

ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر سید جاوید علی شاہ، وزیر مملکت برائے بین الصوبائی روابط ڈاکٹر درشن، اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفندیار ایم بھنڈارا، وزیربرائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد، سمیت دیگر افراد موجود تھے۔