ابوبکرارشد:لارڈ میئر مبشر جاوید کی پی پی ایک سو سینتیس کے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات، حلقہ کے مسائل زیر بحث رہے۔ بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ علاقوں میں سیوریج کے مسائل درپیش ہیں، جنہیں اولین بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔
ٹاؤن ہال میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ حلقہ پی پی ایک سو سینتیس میں ستر فصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔ بعض علاقوں میں سیوریج کے مسائل درپیش ہیں، جنہیں اولین بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔اس موقع پر سید حشمت شاہ، چوہدری خالد محمود نمبردار، عابد خان، چوہدری شاہد، محمد کاشف اور چوہدری عباس موجود تھے۔
لارڈ مئیر مبشر جاوید کی ممبر صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور ماجد ظہور سے بھی ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر گفتگو۔کی گئی۔ٹاؤن ہال میں ہونے والی ملاقات میں ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور ماجد ظہور نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان سے قبل حلقہ کی اہم شاہراہوں کے لئے دو دو سو نئی سٹریٹ لائٹس بھی مہیا ہو جائیں گی، دونوں ایم پی اے حضرات نے اپنے حلقوں میں خراب فلٹریشن پلانٹ ہونے کی بھی شکایات کیں، اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔