ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت بجٹ پیش کرے گی یا نہیں؟ صوبائی وزراء بھی کنفیوز

پنجاب حکومت بجٹ پیش کرے گی یا نہیں؟ صوبائی وزراء بھی کنفیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: پنجاب حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا معاملہ، صوبائی وزراء بھی تذبذب کاشکار، صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کا چارمہینے یا ایک سال کا بجٹ پیش ہوگا۔ لیکن صوبائی وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئندہ سال کا بجٹ پیش نہیں کریں گے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنا ہے یا نہیں؟ صوبائی وزرا متضاد بیانات دینے لگے۔ وزیرقانون راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا کم ازکم چار مہینے کا بجٹ پیش کریں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پنڈی کا شیطان بھی نااہل ہوگا: رانا ثناء

صوبائی وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا نے اپنے بیان میں کہا 

جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ  18-2017 کا ریوائزبجٹ منظورکریں گے اور نگران حکومت اپنا 3 ماہ کا بجٹ خود ہی منظور کرے گی۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے بیان دیا ہے کہ بجٹ پیش کرنےکا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا، جبکہ صوبائی وزیرسیدزعیم حسین قادری کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عوام کوریلیف دیں گے۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھوکا کہنا ہے کہ 4 مہینےکا بجٹ پیش کریں گے۔ صوبائی وزرا کے بیانات سے یہ تو واضح ہے کہ حکومت ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکی کہ انھوں نے اس بار آئندہ سال کا بجٹ پیش کرناہے یانہیں۔   

 اسے بھی پڑھیں: لاہور میں سیاسی دنگل، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا

دوسری جانب سپیشل سیکرٹری فنانس سیف اللہ ڈوگر کی جانب سے صوبائی، خود مختار اور ضلعی حکومتوں کے ذمہ داروں کو وٹس ایپ کے ذریعے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سرکاری ادارے رواں مالی سال کے بجٹ میں جو غیر استعمال شدہ فنڈز سرنڈر کر چکے۔

ان میں سے اگر کوئی بجٹ قانونی طور پر ترقیاتی منصبوں کے بقایا جات یا تنخواہوں کیلئے واپس درکار ہے تو کل تک تفصیلات محکمہ خزانہ کو جمع کروا دی جائیں۔

پڑھنا مت بھولئے: پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ ملازمین کو بڑی خوشخبری دیدی، نیا بل منظور

علاوہ ازیں بجٹ بک کل 4 بجے تک بند کر دی جائے گی، جسکے بعد کسی مد میں سفارشات کی جا سکیں گی نہ ہی فنڈز ریلیز کئے جائیں گے۔ سہہ پہر چار بجے کے بعد موصولہ فنڈز کی ڈیمانڈ کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی۔