قذافی بٹ: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 62 ون ایف کو پارلیمنٹ میں ترمیم کرکے ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے گا، عوام کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہے، اب شیخ رشید احمد بھی نااہل ہونگے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار جتنی مرضی چوریاں کھالیں الیکشن کی شام ان سے زیادہ کوئی افسردہ نہیں ہوگا۔ عوام کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہے تکنیکی بنیادوں پر فیصلے لیکر کوئی ایوان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اسے بھی پڑھیں: لاہور میں سیاسی دنگل، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 62 ون ایف جلد پارلیمنٹ میں ماضی کا قصہ بن جائے گا۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پنڈی کا شیطان کہہ رہا ہے کہ اس سے غلطی ہوگئی اب وہ بھی نااہل ہوگا۔
وزیر قانون نے اعتراف کیا کہ 62 اور 63 کو ختم کرنے کے لیے جماعتوں کے درمیان فیصلہ نہیں ہوسکا تھا جو کہ غلط تھا۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی 7 سے 11 بجے تک کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے۔ جس کی انھیں باقاعدہ تنخواہ بھی ملتی ہے۔
پڑھنا مت بھولئے: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں مختلف ترامیم کے حوالے سے منظوری
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی متبادل جگہ کا کہا ہے، اسکے باوجود تحریک انصاف جلسہ کرنا چاہتی ہے، تو انتظامیہ کو سیکورٹی دینی چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ن لیگ ہی میں ہیں اور اسی میں ہی رہیں گے۔ جو جھتے بنائے جارہے ہیں وہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو کمزور بنانے کے لیے ہیں۔ ایک دن یہ جھتے کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: پی پی پی کی الیکشن تیاریاں تیز، 60 امیدواروں کے نام آصف زرداری کو پیش
انہوں نے مزید کہا کہ جتھہ بندی کی سیاست کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ ریاست کو کمزور کررہے ہیں یا نواز شریف کو چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی جھتہ بندی کا نوٹس لینا چاہیے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یہ معلوم کریں کہ جھتہ بندی کون کرارہا ہے۔
یہ بھی دیکھیں: