رمل دلدار:گلبرگ میں سر سید کالج آف کمپیوٹر سائنس میں چوتھی پراجیکٹ نمائش ہوئی جس میں طلبا نے اپنے فائنل پراجیکٹس کو ڈسپلے کیا۔ تقریب میں مہمانوں نے طلبا کی محنت کو خوب سراہا۔
نمائش میں چیئر مین سر سید کالج اسلم مغل، پرنسپل اشرف مغل اور سعید اختر سمیت اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔ چوتھی پراجیکٹ ڈسپلےمیں طلبا نے تھری ڈی ماڈلنگ، گرافک ڈیزائننگ، ایپلیکیشنز کے پراجیکٹس کو ڈسپلے کیا۔ تقریب میں مہمانوں نے طلبا کی محنت کو خوب سراہا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات سے اپنی چار سال کی محنت اور اپنی قابلیت کو ان پراجیکٹ کے ذریعے ڈسپلے کرنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلبا کو اچھے پراجیکٹ پر شیلڈز سے بھی نوازا گیا، اس طرح کی تقریبات سے نا صرف طلبا کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ آگے بڑھنے کا جزبہ بھی پیدا ہوتا ہے ۔طلبا نے ایسی تقریبات کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔