لاہور میں سیاسی دنگل، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا

26 Apr, 2018 | 06:46 PM

رانا جبران
Read more!

سٹی ( 42 نیوز) آصف علی زرداری کی نظریں کے پی کے پر جم گئیں، پی ٹی آئی کی 3 وکٹیں اڑانے کا امکان، مسلم لیگ ن کو بھی مظفرگڑھ سے بڑا جھٹکا لگنے کا چانس ہیں۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے  مطابق آصف علی زرداری کی نظریں کے پی کے پر جم گئیں۔ پی ٹی آئی کی آج 3 وکٹیں گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق نگینہ خان، زاہد درانی، عبیداللہ مایار پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کرینگے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری لاہور میں ہے، سیاسی ماحول بہت گرم نظر آرہا ہے۔ تینوں ارکان سابق صدر سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ تینوں ارکان کو پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پی پی پی کی الیکشن تیاریاں تیز، 60 امیدواروں کے نام آصف زرداری کو پیش

مزیدخبریں