لاہور ائیر پورٹ پر ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والا مسافر گرفتار

26 Apr, 2018 | 02:23 PM

Read more!

(نبیل ملک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر صداقت حسین کو گرفتار کر لیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب حکومت کے بڑوں نے کنٹریکٹ ملازمین کو بڑی خوشخبری دینے کیلئے سر جوڑ لیے

امیگریشن ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ملزم صداقت حسین نے غیر قانونی راستوں اور بارڈر کراسنگ کے ذریعے یورپ جانے کے لیے مقامی ایجنٹ کو 1 لاکھ 30 ہزار روپے ادا کیے۔ اس دوران غیر قانونی راستوں اور بارڈر کراسنگ سے ملزم صداقت حسین بلوچستان سے ایران اور بعد ازاں ایران سے ترکی تک تو پہنچ گیا لیکن ترکی سے یونان اور پھر یونان سے یورپ جانے کے خطرناک ترین راستوں سے خوفزدہ ہو کر خود ہی ترک پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کر دی جنہوں نے ترکش ائیر کی پرواز 714 پر ملزم صداقت حسین کو لاہور ڈی پورٹ کر دیا۔ ملزم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچتےہی امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پاکستان کی معروف اداکارہ نے دوسری شادی کرلی، شوبز چھوڑنے کا اعلان
 امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہصداقت حسین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کی مدد کرنے والے ایجنٹ اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں