پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ ملازمین کو بڑی خوشخبری دیدی، نیا بل منظور

26 Apr, 2018 | 01:43 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) پنجاب حکومت  نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو  رمضان پیکج کا انمول تحفہ دینے کے بعد آج  لاکھوں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے ریگولرائزیشن بل 2018 کی منظوری دیدی ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پاکستان کی معروف اداکارہ نے دوسری شادی کرلی، شوبز چھوڑنے کا اعلان

سٹی 42 ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں  محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج  صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا  جس میں لاکھوں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے ریگولرائزیشن بل 2018 کی منظوری دے دی گئی ہے، اجلاس میں صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، چودھری شیر علی شریک، شیخ علاؤالدین، خلیل طاہر سندھو، ندیم کامران ودیگر نے شرکت کی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔ خواجہ سعد رفیق نے بڑا فیصلہ کرلیا، عمران خان کی نیندیں اُڑ گئیں

واضح رہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے 20 اپریل کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکیج 2018ء کی منظوری دی تھی۔ جس کے مطابق  صوبہ بھر میں 300 سےزائد ستے رمضان بازار لگائے جائیں گے، سستے آٹے کی فراہمی پر 11 ارب کی خطیر سبسڈی دی جائے گی، دالیں، گھی، چینی، پھل،سبزیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کو  سویڈن جانے سے روک دیاگیا ۔۔ آخر وجہ کیا تھی؟ جانیئے 

یادرہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں  ایک ماہ باقی رہ  گیا جس کے بعد نگران حکومت آ جائے گی ۔ 

مزیدخبریں