(عیشہ خان) ٹاؤن شپ میں پٹرول پمپ پر مسلح افراد کا دھاوا، چار مسلح نوجوان سرعام اسلحہ لیکر گھومتے رہے اور عملے پر تشدد بھی کیا،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔خواجہ سعد رفیق نے بڑا فیصلہ کرلیا، عمران خان کی نیندیں اُڑ گئیں
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزٹاؤن شپ میں واقع پٹرول پمپ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عامر پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 مسلح افراد ٹوٹل پٹرول پمپ کے عملے پر تشدد کررہے ہیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔پاکستان کی معروف اداکارہ نے دوسری شادی کرلی، شوبز چھوڑنے کا اعلان
پٹرول پمپس عملے کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ،عملے نے یہ الزام بھی لگایاکہ مسلح افراد نے کیشیر سے ایک لاکھ روپے بھی چھینے،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مشکوک ہے، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔