خواجہ سعد رفیق نے بڑا فیصلہ کرلیا، عمران خان کی نیندیں اُڑ گئیں

26 Apr, 2018 | 11:59 AM

(عمر اسلم، علی بھٹی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ آئندہ الیکشن سے پی پی 157 اوراین اے 131 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دوستوں اور پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد خواجہ سعد رفیق نے قومی وصوبائی نشستوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا ہے کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ وہ این اے 131 سے مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدوار ہیں۔ خواجہ سعدرفیق پی پی 157 حلقہ سے ایم پی اے کی نشست کے امیدوار بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی نشست کے الیکشن کے سلسلے میں وفاقی وزیرنے اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیا ہے۔ گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )میاں شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی۔ جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں