لیسکو کے 12 ارب روپے ڈوب گئے

26 Apr, 2018 | 11:40 AM

Read more!

 (شاہد ندیم سپرا) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 3 لاکھ سے زائد نادہندہ نجی و سرکاری محکموں سے اربوں روپے کی ریکوری کرنے میں ناکامی کا سامنا، ڈیڈ ڈیفالٹرز کی مد میں کمپنی کے 12 ارب روپے ڈوب گئے۔ لیسکو افسروں نے کنکشن منقطع کر کے ریکارڈ مرتب کر لیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پاکستان کی معروف اداکارہ نے دوسری شادی کرلی، شوبز چھوڑنے کا اعلان

دستاویزات کے مطابق کمپنی نے 3 لاکھ سے زائد نادہندگان کے کنکشن منقطع کیے لیکن اس کے باوجود نادہندگان کی جانب سے بل جمع نہیں کرائے گئے، جس کی وجہ سے ڈیڈ ڈیفالٹرز کی مد میں واجب الادا بلوں میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔ چار ماہ قبل ڈیڈ ڈیفالٹرز کی مد میں گیارہ ارب روپے واجب الادا تھے تاہم بلوں کی وصولی میں ناکامی پر کمپنی افسران نے کنکشن منقطع کر کے ریکارڈ مرتب کر لیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کو ایف آئی اے نے سویڈن جانے سے روک دیا؟ وجہ بھی سامنے آگئی 

مزیدخبریں