میشاشفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام،ویڈیو منظرعام پر آگئی

26 Apr, 2018 | 12:01 AM

عطاءسبحانی
Read more!

زین مدنی حسینی:گلوکارہ  اور ماڈل میشا شفیع کاگلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام تو زباں زد عام ہو ہی گیا لیکن اب وہ ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس کا ذکر میشا نے کیا تھا کہ جیمنگ کے دوران علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا ۔

سٹی 42 کے مطابق میوزک جیمنگ  کی ویڈیو جس میں گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع جیم کر رہے ہیں۔ گلوکار گانا گانے کی پریکٹس کو اب جیم کہتے ہیں جس میں ان کے میوزیشنز بھی ہمراہ ہوتے ہیں۔گلوکارہ  میشا کا کہنا تھا کہ جیمنگ کے دوران علی ظفر نے ہراساں کیا۔ غور سے دیکھیں کہ کتنے لوگ موجود ہیں اور علی ظفر کیا جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں؟ اور میشا نے یہ سب کیسےبتایا؟ ٹیم میں دس سے زائد لوگ موجود ہیں اور کسی کو پتہ نہیں چلا کہ علی ظفر میشا کوہراساں کر رہے ہیں۔

خیر ویڈیو میں کہیں دکھائی نہیں دیا کہ علی ظفر میشا شفیع کو ہراساں کر رہے ہیں لیکن میشا اٹل ہے کہ ان کے ساتھ علی ظفر نے ایسا کئی بار کیا۔ اس بات کا ثبوت اب میشا کو دینا پڑے گا۔گلوکار علی ظفر نےٹویٹ کرتے ہوئے  گلوکارہ  اور ماڈل میشا شفیع کے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی تردید  بھی کی تھی ۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

قبل از وقت  میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ اداکارہ میشاء شفیع نے ٹویٹ کیا ہے کہ علی ظفر انہیں جنسی طور پر ہراساں کررہے ہیں۔ اور اس قسم کے واقعات اس وقت پیش نہیں آئے جب وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں