درنایاب: ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ ون نے کارروائی کی ۔ شادمان ٹولینٹن مارکیٹ روڈ پر 10 املاک کو سربمہر کردیا گیا ۔
ایل ڈی اے کی جانب سے ڈیپلیکس بیوٹی پارلر ، مغل لیب ، یونی کیئر میڈیکل سینٹر ، کریسنٹ کار کمپنی کو سربمہر کردیا گیا ۔ ڈاکٹر زینت حسین ڈائیگناسٹک سنٹر ، فیٹ فار آل ، یونیفارم ، سپریم فورم ، سونیری بینک کو سیل کردیا گیا ۔ ۔ فائیو سٹار فوم ، سروس سنٹر ، بینک الفلاح کو بھی تالے لگا دیے ۔۔ چیف ٹاؤن پلاننگ ون اسدالزمان کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا ۔ ڈائریکٹر عائشہ مطاہر کا کہنا ہے کہ املاک کو سالانہ کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا