غیر قانونی  سکیموں کا ڈیٹا مرتب کرکے ایل ڈی اے نے خاموشی سادھ لی 

25 Sep, 2024 | 11:10 PM

 درنایاب:وزیراعلی ٰپنجاب کے احکامات صرف کاغذوں تک محدود رہ گئے ۔ ایل ڈی اے نے غیر قانونی سکیموں کا ڈیٹا مرتب کرکے فائل کو سرد خانے میں ڈال دیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایل ڈی اے کے 3گھنٹے طویل دورے میں سکیموں کا از سر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا ۔2 ماہ گزر گئے، ایل ڈی اے نے ڈیٹا مرتب کرکے اگلا لائحہ عمل سرد خانے میں ڈال دیا ۔۔ شہر میں ماسٹر پلان کی خلاف ورزی پر 157 سکیموں کا انکشاف ہوا تھا ۔ ریکارڈ کے مطابق ریذیڈینشل اور ایگریکلچر سکیموں نے 50 ہزار 423 کنال اراضی پر غیر قانونی پھیلاؤکیا گیا ۔ ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ کو غیر قانونی سکیموں کو ریگولر کرنے کا وے فارورڈ مانگا تھا ۔

ایل ڈی اے نے ڈیٹا مرتب کرنے کی بجائے مبینہ طور پر چپ سادھ لی ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی کمزور گرفت اور ملی بھگت سے شہر میں غیر قانونی سکیموں کا دائرہ کار مزید پھیلنے لگا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سکیموں کی مکمل تفصیلات جلد وزیراعلی کو پیش کریں گے

مزیدخبریں