پی ایچ اے حکام نے  قانون اورمیرٹ کی دھجیاں اڑا دیں ،

25 Sep, 2024 | 10:54 PM

 درنایاب:پی ایچ اے نے  نان گزٹڈ کو گزٹڈافسر بنا دیا ۔سینئر ہارٹیکلچر گریجویٹ کو ہٹا کر گریڈ گیارہ کے سپروائزر کو گریڈ اٹھارہ  کا چارج دے دیا گیا ۔
پی ایچ اے حکام نے پسند نا پسند پر زونز پر چھوٹے اہلکاروں کو افسر بنانا شروع کردیا ہے ۔ گریڈ اٹھارہ کہ سینئرافسر ظہیر الحسن کو زون سکس سے ہٹایا گیا ۔ گریڈ اٹھارہ کے افسر کو ہٹا کر گریڈ گیارہ کے لاڈلے اہلکار کو گریڈ اٹھارہ پر بٹھادیا گیا ۔

 ذرائع کے مطابق پی ایچ اے میں من پسند لاڈلے کے لئے قوانین پربلڈوز  پھرتے ہوئے نان گزٹیڈ کو گزٹیڈ افسر بنا دیا ۔ گریڈ گیارہ کے شفیق رضا کو ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زون سکس کا چارج دے دیا گیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق بھاری سفارش اور وزیراعلیٰ کے روٹ پر نکے اہلکار کو لگا کر من پسند ٹھیکوں پر کام کروایا جارہا ہے ۔ وزیراعلیٰ کے روٹ کا بہانہ بنا کر ایمرجنسی کلاز پر ٹھیکے دئیے جارہے ہیں ۔ گریڈ گیارہ کے چہیتے شفیق رضا کو خیابان فردوسی ، جناح ، پائن ایونیو ، اڈا پلاٹ اور لیک سٹی روڈ جیسے وی وی آئی پی روٹ دے کر نوازا گیا ۔جونیئر اہلکار کو افسر بنانے کے انوکھے کام نے پی ایچ اے کو دھجیاں اڑانے میں سرفہرست کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی کے احکامات پر غیر مناسب ٹھیکے اور ادائیگیاں کرنا معمول بن چکا ہے ۔ ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے نگران حکومت میں انہی معمولات پر ایل ڈی اے سے واپس بھجوائے جاچکے ہیں

مزیدخبریں