درنایاب: ایل ڈی اے نے رواں مالی سال کی پہلی آکشن میں ریکارڈ ریونیو حاصل کیا ۔ایکسپو سنٹر میں ہونیوالے نیلام عام میں ایل ڈی اے نے 1ارب 20 کروڑ کا ریونیو اکٹھا کرلیا۔
پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ایل ڈی اے نے رہائشی و کمرشل پلاٹ، پٹرول پمپ و ایجوکیشن و یوٹیلیٹی سائٹس سمیت35 املاک ایک ارب20 کروڑ34لاکھ22 ہزارروپے میں نیلام کیے۔ پلاٹ نمبر18 جہانزیب بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع پٹرول پمپ سائٹ کے حقو ق کرایہ داری5کروڑ70 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر44 بلاک بی تھری،جوہر ٹاؤن 6کروڑ69 لاکھ روپے میں نیلام جبکہ پلاٹ نمبر79سوک سنٹر،جوبلی ٹاؤن ایک کروڑ7 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔
پارک اینڈ شاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کے پارکنگ فلورز کے حقو ق کرایہ داری ایک کروڑ 9لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کردیا گیا ۔ پلاٹ نمبراے اے، بلاک ڈی بحریہ ٹاؤن میں پبلک یوٹیلیٹی سائٹ13کروڑ 61لاکھ 36ہزار روپے سمیت دیگر پلاٹس نیلام ہوئے۔۔ ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ہاؤسنگ نے شرکت کی۔