علی ساہی: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف شکنجہ کس لیا گیا
بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیزکرنے کے احکامات دے دیے گئے ۔ تمام سی ٹی اوز،ڈی ٹی اوز کوبلا تفریق کارروائی جاری رکھنے کے احکامات دیے گئے ۔رواں سال6لاکھ 43ہزار834شہریوں کے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر چالان کیے گئے ۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیرہیلمٹ سب سےزیادہ چالان لاہوریوں کے ہوئے ،ٹریفک پولیس لاہور نے3لاکھ20ہزار501 سے زائد شہریوں کے چالان کئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانےپر2000روپے کا جرمانہ کیا جا رہا ہے