لبرٹی سےبرکت مارکیٹ تک سگنل فری سڑک پر گڑھے ،حادثات کا خطرہ 

25 Sep, 2024 | 09:59 PM

حسنین ساجد: لبرٹی سےبرکت مارکیٹ تک سگنل فری سڑک پر گڑھے پڑگئے ۔تیز رفتار  ٹریفک میں  سڑک  پر موجود گڑھے حادثات کا خطرہ  مزید بڑھا رہے ہیں 

لبرٹی سے جانب کلمہ چوک جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں ۔شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ کی طرف سٹاپ کے قریب گڑھا پڑگیا۔گلبرگ حفیظ سنٹر کے مخالف سمت اوورہیڈ برج کے قریب گڑھا پڑ گیا،سڑک کے درمیان میں گڑھے پڑنے سے آمدورفت متاثر ہے ۔ ، حادثات کا خطرہ بھی بڑھ  چکا ہے ۔
شہریوں  نے ا انتظامیہ سے نوٹس لیکرمتاثرہ شاہراہوں کی تعمیرومرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں