فاطمہ خان :شاہ جمال کالونی ، سلطان احمد روڈ کے رہائشی سیوریج مسائل سے دوچار ہیں ۔
علاقے میں جگہ جگہ کھلے مین ہولز ٹریفک حادثات کا باعث بننے لگے ہیں ۔ سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہونے کے باعث آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقہ مکین کہتے ہیں گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے سے متعدد بارحادثات ہو چکے ہیں،علاقہ مکینوں نے ا انتظامیہ سے نوٹس لیکرسیوریج مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔