سکندر آ رہا ہے ، سلمان خان کی سخت ٹریننگ  کی تصویر وائرل

25 Sep, 2024 | 08:42 PM

ویب ڈیسک :بالی ووڈ دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنی جم ٹریننگ کی  ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے سکندر کا کیپشن دیا تھا ۔ جو  دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوچکی ہے ۔

سلمان  خان  کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ  باڈی  بلڈنگ میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ ان   کی اکثر فلموں میں بھی  ان کا ایکشن  شائقین  پسند کرتے ہیں ۔  سلمان  خان نے  اپنی  ایک تصویر شیئرکی  تو  اس پر انہوں نے سکندر لکھ کر  اپنے شائقین کو  اشارہ دے دیا ہے کہ  ان کی اگلی فلم سکندر آنے والی ہے ۔ اور  خان کی  ٹریننگ بتارہی ہے کہ سلمان خان  سکندر کا کردار نبھا رہے ہیں ۔

کمنٹس میں شائقین نے کمنٹس بھی کیے ۔ ایک مداح نے لکھا بھائی مکمل فارم میں ہیں، ایک اور شخص نے رائے دی کہ ، سکندر اس بات کی بہترین مثال ہے کہ مستقل مزاجی اور محنت سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

  ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں