سٹی42: انگلینڈ کی حکومت نے تقریباً 700 برطانوی فوجیوں کو قبرص بھیج دیا ہے۔ یہ فوجی لبنان سے 10,000 برطانوی شہریوں کو محفوظ طریقہ سے نکال کر انگلینڈ پہنچائیں گے۔
انگلینڈ نے پہلے ہی لبنان میں موجود اپنے شہریوں کے فی الفور یہ ملک چھوڑ دینے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔
انگلینڈ کے وزیراعظم سر کیر سٹارمر نے لبنان میں موجود برطانویوں پر زور دیا تھا کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں کیونکہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اپنی بمباری مہم کو تیز کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازعہ "مزید شدت اختیار کرے گا۔ گزشتہ ایک فہتے کے دوران اسرائیل اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے درمیان کشیدگی انتہا پر پہنچنے کے بعد تین روز سے جنوبی لبنان اور کئی دیگر لبنانی علاقے اسرائیل کے مسلسل ہوائی ھملوں کی زد میں ہیں۔