آئی فون 16 میں بڑی خامی کیا ہے؟ اہم خبر

25 Sep, 2024 | 07:53 PM

ویب ڈیسک : ایپل کمپنی کے نئے آئی فون ’’16 سیریز‘‘ کے مارکیٹ میں آتے ہی صارفین نے آئی فون 16 میں موجود مختلف مسائل کی شکایات کی ہیں ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین کی جانب سے آئی فون 16 کی ٹچ اسکرین میں وقفے وقفے سے گڑبڑ کی نشاندہی کی گئی ہے، اس کے علاوہ صارفین کا کہنا ہے کہ  آئی فون 16 کی ٹچ اسکرین پر بعض اوقات ٹچ کام ہی نہیں کرتا یا تاخیر سے رسپانس ملتا ہے۔ 

سافٹ ویئر بگ

بظاہر اس مسئلہ کو ہارڈ ویئر کی خرابی کے بجائے 'سافٹ ویئر بگ' قرار دیا جا رہا ہے، یہ مسئلہ ممکنہ طور پر ایپل کے iOS سسٹم میں hypersensitivity فیچر کی وجہ سے سامنے آرہا ہے جس کا 'ٹچ ریجیکشن الگورتھم' بعض اوقات غیرضروری ٹچ کے بجائے ارادتاً کیے جانے والے ٹچ کو بھی نظرانداز کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم Reddit پر ایک پوسٹ میں آئی فون 16 پرو اور پرو میکس صارفین کو درپیش مسائل کی وضاحت کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر صارف پہلے کیمرہ کنٹرول بٹن کے ساتھ والی اسکرین کو چھوتا ہے، تو ریلیز کرنے تک ہوم بار کے علاوہ پورا ڈسپلےunresponsive ہو جاتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ اسکا 'ٹچ ریجیکشن الگورتھم' غلطی سے ضروری ٹچز کو بھی مسترد کرنے کا سبب بن رہا ہے، جس کے سبب صارفین کو شدید الجھن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس فون میں یہ مسئلہ اس وقت بالکل پیش نہیں آتا جب 'آئی فون 16' لاک ہو، ایسا صرف اُس وقت ہوتا ہے جب فون اَن لاک ہو اور ایپس پر اسکرولنگ یا ہوم اسکرین پر سوائپ کیا جارہا ہے، جس سے اِس خیال کو مزید تقویت ملتی ہے کہ یہ مسئلہ ہارڈ ویئر کا نہیں سافٹ ویئر سے متعلق ہے۔

مزیدخبریں