فارماسسٹس میرے دل کے قریب ہیں، انکے روزگار کےمزید مواقع پیدا کریں گے، خواجہ عمران نذیر

25 Sep, 2024 | 07:44 PM

زاہد چوہدری :  صوبائی  وزیر صحت نے ورلڈ فارمسسٹ ڈے کے موقع پر کہا کہ  فارماسسٹس میرے دل کے قریب ہیں، انکے روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں گے3200 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے فارما انڈسٹری ملکی معیشت کو مستحکم کررہی ہے، 

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں آج کے دن شعبہ صحت میں فارماسسٹ کی اہمیت اجاگر کی جارہی ہے۔فارما سسٹس ڈاکٹر آف فارمیسی ہیں، سوسائٹی نے آج تک وہ مقام نہیں دیا۔پنجاب کی 5 ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کی عالمی سرٹیفیکیشن ہمارے فارما سسٹس کی خدمات کی بدولت حاصل ہوئی۔فارما سسٹس میرے دل کے قریب ہیں، انکے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں گے۔ہماری حکومت نے گزشتہ دور میں 1000 سے زائد فارما سسٹ بھرتی کئے۔

صوبائی وزیر صحت نے فارما سسٹس کو درپیش مسائل کے حل کے لئے نجی شعبہ سے تجاویز طلب کرلیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کی فروخت اور تیاری کی روک تھام میں فارما سسٹس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ معاشرے میں فارما سسٹ کے مقام، وقار بحال کرانے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔

 خواجہ عمران نذیر نے کہا  کہ ملک میں فارما اور کاسمیٹک انڈسٹری 3200 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو مستحکم کررہی ہے۔ ورلڈ فارماسسٹ ڈے کی تقریب میں چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی سمیت فارما سسٹس اور فارما انڈسٹری کے نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ خواجہ عمران نذیر نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کے ہمراہ میو ہسپتال میں چوہدری طاہر ولید میموریل وارڈ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گیسٹرو وارڈ کو جلد مکمل کرکے مسنگ سہولیات فراہم کی جائیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہسپتالوں کی ریویمپنگ تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں۔طاہر ولید میموریل وارڈ کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔چوہدری طاہر ولید وارڈ چوہدری عامر صدیق صدر لوہا مارکیٹ مصری شاہ کے مالی تعاون سے تعمیر کی گئی۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی و کوآرڈینیٹر میو ہسپتال حافظ نعمان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں