ڈینگی  بے قابو ،درجنوں افراد ہسپتال پہنچ گئے

25 Sep, 2024 | 07:29 PM

زاہد چوہدری:چوبیس گھنٹے میں لاہور سے ڈینگی بخار کے 4 نئے مریض رپورٹ  کیے ۔صوبے بھر میں ڈینگی بخار کے 82 کیسز سامنے آئے۔
 محکمہ پرائمری ہیلتھ نے پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے مریضوں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ۔ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی بخار کے 82 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں ڈینگی بخار کے 4 مریضوں کی تصدیق کی گئی ۔

 صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سیزن کی شدت میں کمی واقع نہیں ہوئی اس لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں ۔

مزیدخبریں