ویب ڈیسک : پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 نے کراچی سے سکھر جانے والے 2 مسافروں کو کراچی ہی چھوڑ دیا ۔
جےیوآئی کے انٹرپارٹی چیف الیکشن کمشنر مولانا عطاء الحق درویش، معاون الیکشن کمشنر مفتی ناصرمحمود کراچی سے سکھر جارہے تھے۔ مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ ہم بروقت کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئے تھے کنفرم ٹکٹ کے باجود ہمیں جہاز میں بیٹھنے نہیں دیا گیا، ہمیں پی آئی اے حکام نے کہا کہ جہاز میں مسافروں کی گنجائش کم تھی اوورلوڈ کے باعث اپ کو نہیں لیکر جاسکتے ۔
مولانا عطاء الحق درویش نے پی آئی اے پر الزام لگایا کہ ہمارہ ٹکٹ چانس والے مسافروں کو دگنی قیمت پر بلیک میں فروخت کیا گیا ہے، پی آئی اے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ ہمیں کہا گیا کہ اپ کو کٹ کی قیمت ریٹرن کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ جےیوآئی کے انٹر پارٹی چیف الیکشن کمشنر مولانا عطاءالحق درویش جےیوآئی سندھ کے انٹرپارٹی الیکشن کیلئے کراچی سے سکھر جارہے تھے ۔