اسرائیل نے ریزرو فوج کو طلب کر لیا

25 Sep, 2024 | 07:20 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کجنگ کے جواب میں ریزرو فوجیوں کو فعال کر رہی ہے۔

آج بدھ کے روز سامنے آنے والے اس اعلان سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت مل رہی ہے کہ اسرائیل لبنانی گروپ کے خلاف مزید سخت کارروائی  کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اسرائیل اور لبنان کے درمیان مکمل جنگ چھڑ سکتی ہے۔

حزب اللہ نے پہلی بار تل ابیب کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے، حزب اللہ نے تل ابیب میں موساد  انٹیلی جنس ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تاہم  اسرائیل کے ڈیفینس سسٹم نے یہ میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔

برطانوی نیوز آؤٹ لیٹ انڈیپینڈنٹ نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے  حالیہ ایک ہفتہ کے دوران ایک دوسرے پر شدید حملوں میں ایک اندازے کے مطابق کم از کم  اسرائیل میں 22 افراد مارے گئے ہیں، اور بہت سے دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ جانی نقصان کے ضمن میں  لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور 50 بچوں سمیت 560 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں