ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں توانائی کا بحران ہے مگر ایسا نہیں ہے کہ اسے ختم نہیں کیا جاسکتا، اویس لغاری

 ملک میں توانائی کا بحران ہے مگر ایسا نہیں ہے کہ اسے ختم نہیں کیا جاسکتا، اویس لغاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ حکمت عملی کا فقدان ہے، گردشی قرضوں اور بلند شرح سود کا بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے۔

اویس لغاری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی پی پیز کے حوالے سے تحفظات ہیں، رواں سال 10پاور کمپنیوں کی نجکاری ہوجائے گی،پاور سیکٹر کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اس شعبے میں فوری طور پر بڑے پیمانے کی اصلاحات ناگزیر ہیں،برقی گاڑیوں کی ری چارجنگ کے لیے ملک بھر میں اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، ملک میں برقی گاڑیوں کو فروغ ملے گا تو پیٹرول کی درآمد میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت سے اور جامع حکمتِ عملی طے کرکے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت کو کم کیا جاسکتا ہے۔

 اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں توانائی کا بحران ہے مگر ایسا نہیں ہے کہ اسے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے ، تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں تو کوئی بہتر راہ نکالی جاسکتی ہے، اس حوالے سے حکومت اپنے طور پر کوششیں کر رہی ہے، توانائی کے شعبے میں نجی شعبے کے کردار سے متعلق چند ایک امور کے طے کیے جانے سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔