ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم کیمروں کی زد میں آکر پکڑا گیا 

خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم کیمروں کی زد میں آکر پکڑا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری:سیف سٹی کی لائیو مانیٹرنگ سے  خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم پکڑا گیا ۔

سیف سٹی حکام کے مطابق ورچوئل پٹرولنگ آفیسر کیمروں کے ذریعے معمول کی مانیٹرنگ کررہے تھے کہ لائیو مانیٹرنگ میں ملزم کو خواتین کو ہراساں کرتے دیکھا گیا۔ ملزم کو خاتون سے بات کرتے اور ان کا پیچھا کرتے دیکھا گیا۔سیف سٹی آفیسر نے پروایکٹو اپروچ اپناتے ہوئے کیمروں کی بیک ٹریکنگ کی ۔ ملزم ایک دوسری جگہ پر کار میں موجود خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے پایا گیا۔۔ورچوئل پٹرولنگ آفیسر اورپولیس نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز کے ذریعے ملزم کا سراغ لگا لیا۔سبزہ زار پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حراست میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔۔