زنجیر سے بندھے کتے نے بچوں کو سانپ سے بچانے کے لئے جان کی بازی لگا دی

25 Sep, 2024 | 06:30 PM

Waseem Azmet

 سٹی42:  پالتو کتے نے بچوں کے تحفظ کیلئے   اپنے قدسے بڑے سانپ کا مار مار کر بھرکس نکال دیا۔  واقعہ کی ویڈیو سوشل پلیٹ فارمز پر مقبول ہو کر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا  میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق  گھریلو کتے کے ہاتھوں سانپ کی درگت بننے کا  واقعہ ریاست مہارشٹرا کی شیو گنیش کالونی میں پیش آیا جہاں  گھر میں کام کرنے والے ملازم کے بچے باغیچے میں کھیل رہے تھے کہ اچانک کہیں سے بڑے سائز کا  کنگ کوبرا  وہاں آگیا۔

 باغیچے میں پٹ بل نسل سے تعلق رکھنے والا پالتو کتا بھی موجود تھا ۔ جب بچے سانپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہوئے اور چیخنے لگے تو  لان میں زنجیمر سے بندھےکتے نے ان کی جان بچانے کے لئے زور لگا کر ے اپنی زنجیر تڑوا لی۔ کتے نے دلیری کے ساتھ کوبرا پر حملہ کیا اور اسے دانتوں سے پکڑ کر بری طرح جھٹکے دیتا رہا جب تک کہ کوبرا بے جان نہیں ہو گیا کتے نے اسے جھٹکنا اور ادھر ادھر پٹخنا بند نہیں کیا۔  

اس  واقعے کی ایک  ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں جینی کتے کو کنگ کوبرا کا مقابلہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جینی کے مالک پنجاب سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل بھی جینی 8 سانپ مار چکا ہے۔

مزیدخبریں