عابد چوہدری:لاہور پولیس کے ایف آئی آر اندراج کا پولکام سسٹم جواب دے گیا۔درخواستوں کی وصولی اور ایف آئی آرکا اندراج رک گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے ایف آئی آر کے اندراج کا پولکام سسٹم بیٹھ گیا۔24 گھنٹوں سے پولکام سسٹم بند ہونے سے درخواستوں کی وصولی، ایف آئی آر کا اندراج رک گیا۔ چالان مکمل کرنے میں بھی انویسٹی گیشن پولیس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کو کئی گھنٹے انتظار کے باوجود ایف آئی آر اور فرنٹ ڈیسک سے سلپ نہیں مل رہی اور نہ ہی درخواستوں پر ای ٹیگ نمبر لگ رہے ہیں ۔پولیس حکام کا کہناہے کہ فالٹ کب تک دور ہوتا ہے کچھ کہہ نہیں سکتے۔پی آئی ٹی بی ایکسپرٹ تکنیکی خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں۔ پولیس کا پولکام سسٹم پہلے بھی بیٹھ گیا تھا جس کو پی آئی ٹی بی ایکسپرٹ نے ٹھیک کیا تھا