عابد چوہدری: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس کی تحقیقات میں ناقص تفتیش ہونے کے باعث ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے نئی تحقیقاتی ٹیم بنادی
جاوید بٹ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے ماہر کھوجیوں کا پینل آف آفیسرز بنا دیاگیا،مراسلے کے مطابق پینل میں دو ایس پیز اور دو ڈی ایس پیز کو شامل کیاگیا،ایس پی صدر شہزاد رفیق اعوان اور ایس پی رانا زاہد پینل میں شامل ہیں،
ڈی ایس پی افتخار رسول باجوہ اور اعجازاحمد ڈھلوں بھی پینل کا حصہ ہونگے اورچاروں افسران کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کریں گے،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے “پینل آف آفیسرز” بنانے کی منظوری دی،پولیس زرائع کے مطابق شوٹرز کے انکشاف پر امیر معصب کو مقدمے میں نامزد کیاجائےگا،مراسلے میں کہا گیا کہ پہلی تحقیقاتی ٹیموں نے فرانزک شواہد کو نظرانداز کیا اورکیس کئے اصل حقائق کا پتہ لگانے بغیر تفتیش یکطرفہ کی گئی