ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادمان کی شیر شاہ کالونی میں فاٹر فلٹریشن پلانٹ بند، انتظامیہ نے بے حسی کی چادر اوڑھ لی

Shadman Sher Shah Water Filtration Plant, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:   شیرشاہ کالونی شادمان میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال رہنے کے سبب   شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ پر بار بار شکایات کرنے کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ پلانٹ کی مشینری بند پڑے پڑے گل رہی ہے۔  

شہریوں نے  سٹی42  کو بتایا کہ پینے کے لئے پانی نہ ہونے کے سبب انہیں بچوں کی صاف پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے گلی گلی گھوم پھر کر صاف پانی  کا کوئی وسیلہ تلاش کرنا پڑتا ہے۔

  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یہاں ایک دفتر تو بنا دیا ہے لیکن یہاں بیٹھنے   والے ملازم ہمارے لئے کچھ نہین کرتے کیونکہ فلٹریشن پلانٹ تو تاحال بند پڑا ہے۔

علاقہ کی انتظامیہ کو بار ہا درخواستیں  دیں کہ پلانٹ ٹھی ککروائین لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رہنگ رہی۔  پانٹ کے نل بری حالت  میں ہیں، مشینری بند پڑے پڑے خستہ تر ہوتی جا رہی ہے۔    یہاں پلانٹ کی عمارت کے گرد گندگی کے بھی ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے علاقہ کا ماحول متعفن رہتا ہے۔ 

شہری دور دراز علاقوں سے فلٹرڈ پانی لانے  اورپیسے دیکر صاف پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ علاقہ کے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری عملی اقدامات کامطالبہ کیا ہے۔