عابد چوہدری :رشوت وصول کرنے کے لئے ڈیال گاؤں میں چھاپہ مارنے والے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اہلکار معطل کردیے گئے ،شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا
پولیس ذرائع کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ سول لائنزکے اہلکار رشوت وصول کرنے ڈیال گاؤں گئے۔واقع میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔آرگنائزڈکرائم یونٹ کے اہلکار پہلے بھی 4 بار منشیات فروشوں سے کروڑوں روپے رشوت لے چکے ہیں جبکہ ڈیال گاؤں میں چھاپہ مارنے والوں میں اے وی ایل ایس کا اہلکار بھی شامل ہے،آرگنائزڈکرائم یونٹ کی انکوائری میں پولیس اہلکار گناہ گار قرار پائے ۔
باٹا پور میں 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری محمد شعیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیااورپولیس اہلکار منظور کی فائرنگ سے غلام مرتضی زخمی ہوا،ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نارتھ نے اہلکاروں کو معطل کیا اور اہلکاروں کے ہنگامے پر کینٹ ڈویژن پولیس اور رینجرز نے اہلکاروں کو گاوں سے بازیاب کروایا تھا۔