ابوبکر ارشاد: گلبرگ غالب مارکیٹ میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہوچکا ہے ۔ شہری پینے کے پانی کے لیےترس گئے
گلبرگ غالب مارکیٹ میں نصب واٹرفلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہے ۔ پانی کےحصول کے لیے اہل علاقہ دربدر ہونے لگے ۔ فلٹریشن پلانٹ کےنکلے بھی غائب ہوچکے ہیں ۔ صفائی کا بھی کوئی انتظام نہیں ۔ انتظامیہ فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال بھی نہیں کرتی ۔ حیرت کی بات ہے کہ واسا کا دفتر فلٹریشن پلانٹ کے بالکل ساتھ ہے مگر پھر بھی فلٹریشن پلانٹ کئی مہینوں سے بند ہے اور واسا حکام نے شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر عملی اقدامات کامطالبہ کیا ہے